سعودی ایئرپورٹ انتظامیہ نے عمرہ کیلئے جانیوالے سعودی شخص کاضروری سامان فلپائن بھیج دیا

سعودی ایئرپورٹ انتظامیہ نے عمرہ کیلئے جانیوالے سعودی شخص کاضروری سامان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں پی آئی اے یا نجی ایئرلائنز کی طرف سے مسافروں کا سامان کسی دوسرے ملک چھوڑآنے کی خبریں توآپ نے سنی ہی ہوں گے لیکن عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ سے جانیوالے شخص کیساتھ کچھ زیادہ ہی انوکھاواقعہ پیش آگیا اور اس کا سامان انٹرنیشنل فلائیٹ کے ذریعے فلپائن روانہ کردیاگیااور سعودی مسافر کسی دوسرے شخص کا بیگ تھامے ایئرپورٹ پر ٹھوکریں کھاتارہا۔اماراتی میڈیا کے مطابق عمر ہ کی ادائیگی کیلئے مکہ پہنچنے والے سعودی شہری کا صبر جواب دینے لگاتو اسے ایئرپورٹ سٹاف نے بتایاکہ اس کا بیگ حادثاتی طورپر فلپائن چلاگیا۔ احمد حسن عسیری جدہ سے سعودی پرواز کے ذریعے عمرہ اداکرنے مکہ پہنچا لیکن اس وقت اس کا سارامنصوبہ ٹھپ ہوگیاجب اسے اپنا ضروری سامان ہی نہ ملا۔احمد نے اخبار ’سبق‘ کو بتایاکہ جب مجھے سامان کی ضرورت پڑی تو اْنہوں نے بتایاکہ غلطی سے ایک ٹیگ اس کے بیگ پر لگ گیا اور وہ بیگ منیلا جانیوالی ایک خاتون مسافر کو تھمادیاگیا، جب اْنہوں نے ایک بیگ مجھے دیاتو پتہ چلاکہ یہ ایک فلپائنی خاتون کا ہے ، دونوں نے ایک دوسرے کا بیگ اٹھالیا تاہم حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ منیلاایئرپورٹ حکام کو آگاہ کردیاگیاہے اوراْسے سامان واپس کیاجائے گا۔