سانحہ سندر، ضلعی انتظامیہ نے پاک آرمی کے جوانوں کیساتھ ملکر ریسکیو آپریشن جاری رکھا

سانحہ سندر، ضلعی انتظامیہ نے پاک آرمی کے جوانوں کیساتھ ملکر ریسکیو آپریشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کی ریسکیو ٹیموں نے ریسکیو1122اور پاکستان آرمی کے جوانوں کے ساتھ ملکر سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں گذشتہ روز زمین بوس ہونے والی فیکٹری کی عمارت کے ملبہ میں مزدورں کو نکالنے کے حوالے سے ریسکیو آپریشن کو بھر پور طریقے سے جاری رکھا۔ ریسکیو آپریشن میں بھاری مشینری کی مدد سے پختہ لینٹر کو کاٹ کر پھنسے ہوئے مزدوروں کو باہر نکالا گیا۔ ڈی سی او لاہور کی خصوصی ہدایت پر ٹاؤن ایڈمنسٹریشن، محکمہ ہیلتھ اور ریونیو کے افسران شہر کے ہسپتالوں میں24گھنٹے ڈیوٹیاں دے رہے ہیں اور ہسپتالوں میں لائے جانے والے زخمی مزدوروں کو بہترین طبی سہولیات دینے کا بندوبست کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہلاک شدہ مزدوروں کی نعشوں کو ورثاء کے حوالے کیا جارہا ہے علاوہ ازیں جمعرات کی الصبح ضلعی انتظامیہ نے جائے حادثہ پر ورثاء کی مدد کے لیے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کر دیا ہے۔ ہیلپ ڈیسک کا نمبر042-35297201ہے۔ ورثاء اس نمبر پر کال کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
ریسکیو آپریشن