عمران ، ریحام کی طلاق سے متعلق جھوٹی باتیں گھڑی جا رہی ہیں، شیریں مزاری

عمران ، ریحام کی طلاق سے متعلق جھوٹی باتیں گھڑی جا رہی ہیں، شیریں مزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے این این) تحریک انصاف کی مرکزی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ میڈیا میں جان بوجھ کر عمران خان اور ریحام کی طلاق سے متعلق جھوٹی باتیں گھڑی جا رہی ہیں، ریحام خان کی جانب سے عمران خان کو مارنے کی خبر جھوٹ اور صرف شیطانی ذہن کی پیداوار ہے ۔اپنے ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان کی کردار کشی سے متعلق خبریں قابل افسوس ہیں۔ افواہیں پھیلا کر عمران خان کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ میڈیا میں جان بوجھ کر عمران اور ریحام خان کی طلاق سے متعلق جھوٹی باتیں گھڑی جا رہی ہیں۔ دونوں کی زندگی کے مشکل مرحلے میں میڈیا افواہیں پھیلا رہا ہے جس سے عمران خان اور ریحام کے اہلخانہ متاثر ہو رہے ہیں۔ شیریں مزاری نے کہا کہ ریحام خان کی جانب سے عمران خان کو مارنے کی خبر جھوٹ ہے۔ یہ خبر صرف شیطانی ذہن کی پیداوار ہے جبکہ دونوں کے درمیان مالی معاملات طے پا جانے کی خبریں بھی جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی رہنما عمران خان کی شادی یا طلاق کی گفتگو سے آگاہ نہیں ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماوں کو طلاق کا ذمہ دار قرارد ینا من گھڑت ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت ہمیشہ عمران خان کے ذاتی معاملات سے دور رہی اور رہے گی ۔
شیریں مزاری