18سالہ نوجوان یونیورسٹی کی بس تلے کچلا گیا،ہلاکت پر ورثا کا شدید احتجا ج

18سالہ نوجوان یونیورسٹی کی بس تلے کچلا گیا،ہلاکت پر ورثا کا شدید احتجا ج
18سالہ نوجوان یونیورسٹی کی بس تلے کچلا گیا،ہلاکت پر ورثا کا شدید احتجا ج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان میں یونی ورسٹی کی بس تلے آکر 18سالہ نوجوان کچل کر جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں مقامی یونیو رسٹی کی بس کی ٹکر سے 18سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔نوجوان کی ہلاکت کیخلاف اس کے لواحقین نے شدید اتجاج کیا ورثا نے بس کے شیشے توڑ دیئے جبکہ ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی گئی۔ موقع کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے بس ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تو مقامی لوگوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جسے گلدشت پولیس سٹیشن میں رکھا گیا ہے۔دوران احتجاج مظاہرین کا کہنا تھا کہ گنجان آباد علاقے میں سپیڈ بریکرز کا نہ ہونا جانی نقصان کا باعث بن گیا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سپیڈ بریکر جیسے تعمیری کام ٹی ایم اے کا اختیار ہیں تاہم ان سے بات کی جائے گی تاکہ انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

مزید :

ملتان -