کسی نے عمران اور ریحام کے درمیان صلح کیلئے مولانا طارق جمیل سے رابطہ نہیں کیا: شبیر عثمانی

کسی نے عمران اور ریحام کے درمیان صلح کیلئے مولانا طارق جمیل سے رابطہ نہیں ...
کسی نے عمران اور ریحام کے درمیان صلح کیلئے مولانا طارق جمیل سے رابطہ نہیں کیا: شبیر عثمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) معروف مبلغ، عالم دین مولانا طارق جمیل سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کے درمیان صلح کے حوالے سے کسی نے مدد مانگی نہ کسی نے اس حوالے سے کوئی رابطہ کیا ہے۔ مقامی اخبار نوائے وقت کے مطابق مولانا طارق جمیل کے قریبی ساتھی مولانا شبیر عثمانی جو تبلیغی اجتماع میں اس وقت مولانا طارق جمیل کے ساتھ موجود ہیں، نے اخبار کو رابطہ کرنے پر بتایا کہ مولانا طارق جمیل سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے کہ ان سے کسی نے عمران خان اور ریحام خان کی صلح کے لئے رابطہ کیا ہے۔یاد رہے کہ خبررساں ایجنسی آن لائن نے دعویٰ کیاتھاکہ عمران ریحام علیحدگی پر سنجیدہ سیاسی حلقے نے مولاناطارق جمیل سے رابطہ کیاہے کہ کوئی حل نکالا جائے ۔ایجنسی کے دعوے کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔ 

مزید :

لاہور -