وزیر اعظم کا دورہ لودھراں انتخابات سے قبل دھاندلی ، روکا جائے،جہانگیر ترین کا الیکشن کمیشن کو خط

وزیر اعظم کا دورہ لودھراں انتخابات سے قبل دھاندلی ، روکا جائے،جہانگیر ترین ...
وزیر اعظم کا دورہ لودھراں انتخابات سے قبل دھاندلی ، روکا جائے،جہانگیر ترین کا الیکشن کمیشن کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل رہنما جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آج لودھراں کے سرکاری دورے پر اچانک جا رہے ہیں انہیں اس دورے سے روکا جائے ۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کیونکہ لودھراں کے حلقہ این اے 154میں ضمنی انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے اور وزیر اعظم کی جانب سے اس دورے کے دوران لودھراں کیلئے 10ارب روپے کے امدادی پیکجز دیئے جانے کا امکان ہے لہذا وزیر اعظم کا یہ دورہ قبل از انتخابات دھاندلی کے ذمرے میں آتا ہے ۔پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے یہ خط سیکرٹری الیکشن کمیشن کو لکھا گیاہے۔واضح رہے کہ حلقہ این اے 154سے عام انتخابات میں آزاد امیدوار صدیق بلوچ کامیاب ہوئے تھے جنہوں نے بعدمیں ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی تھی ۔صدیق بلوچ کی کامیابی کو ان سے ہارنے والے پی ٹی آئی کے امیدوار جہانگیر ترین نے چیلنج کر دیا تھا جس میں الیکشن ٹربیونل اور بعد ازاں سپریم کورٹ نے انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا ۔