لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیڑنگ ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے اپنے عہد ے کا حلف اٹھا لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق گورنر ہاﺅس میں تقریب حلف برداری ہوئی جس میں جسٹس اعجاز الاحسن نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجازالاحسن سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے حلف لیا۔
گورنر ہاوس لاہور میں ہونیوالی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ہائیکورٹ کے ججز، صوبائی وزرا ، وکلا اور سرکاری افسروں نے شرکت کی حلف برداری کی تقریب کے بعد نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ پہنچے جہاں پولیس کے دستے نے جسٹس اعجاز الاحسن کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔