قومی اسمبلی کا اجلاس شروع، نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع، نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا
قومی اسمبلی کا اجلاس شروع، نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آیاد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے نومنتخب اراکین اسمبلی سے حلف لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی سردار ایاز صادق، ریاض الحق جج، ڈاکٹر شازیہ سومرو اور بابر نواز نے رکنیت کا حلف اٹھایا۔
واضح رہے کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میںپاکستان تحریک انصاف کے علیم خان کو شکست دے کر دوبارہ منتخب ہوئے جبکہ ریاض الحق جج آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہونے کے بعد مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے سردار ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی کیلئے نامزد بھی کر رکھا ہے جبکہ ان کے مقابلے میں تحریک انصاف کی جانب سے شفقت محمود امیدوار ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہوگا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -