عمران اور ریحام کی علیحدگی کی خبر سن کر روپڑا: اسد عمر

عمران اور ریحام کی علیحدگی کی خبر سن کر روپڑا: اسد عمر
عمران اور ریحام کی علیحدگی کی خبر سن کر روپڑا: اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ریاستی مشینری کا بری طرح استعمال کیا گیا۔ عمران خان اور ریحام کی علیحدگی کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کاہ کہ عمران سے گھریلو معاملے پر کبھی بات نہیں کی۔ آج سے دو، تین ماہ پہلے سے افواہیں سن رہے تھے۔ عمران اور ریحام نے ابھی تک کوئی منفی خبر نہیں دی۔ جہانگیر ترین والی بات تو میرے لئے حیران کن خبر تھی۔ عمران کا جمائما سے علیحدگی کے بعد بھی احترام کا رشتہ ہے۔ آئندہ کی سیاسی صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پی ٹی آئی میں لوگ اپنی انتظامی کمزوریوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں فیصلہ کریں گے کہ کن جماعتوں سے رابطہ کرنا ہے۔ آج بہت سے چورڈاکو لٹیرے ایوان میں موجود ہیں۔

مزید :

لاہور -