ودیا بالن خاندانی منصوبہ بندی بارے سوال پر بھڑک اٹھیں

ودیا بالن خاندانی منصوبہ بندی بارے سوال پر بھڑک اٹھیں
ودیا بالن خاندانی منصوبہ بندی بارے سوال پر بھڑک اٹھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا ہے کہ کبھی کبھار ایسا موقع آتا ہے جب لوگوں کے لئے ان کا وزن اور دوسری باتیں کسی اداکارہ کے معاوضہ سے زیادہ اہم بن جاتی ہیں۔ وزن کے حوالے سے اکثر تنقید کا سامنا کرنے والی اداکارہ ودیا بالن کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ایک سینئر اداکار نے ان سے ملا قات کی ، جس کے بعد انہوں نے میرے بارے میںکہہ کہ کتنی موٹی ہو گئی ہے۔ ودیا نے کہا آخر وہ ہوتے کون ہیں اور کوئی کیسے کسی فرد کو ایسا کہہ سکتا ہے؟ اس سینئر اداکار کی صلاحیت کا احترام اپنی جگہ مگر یہ مضحکہ خیز ہے کہ آپ خواتین پر اعتراضات کرنا شروع کردیں ۔ ودیا کا مزید کہنا تھا کہ لوگ اکثر ان سے خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے بھی سوالات کرتے ہیں جو کہ نہایت غلط ہے۔

مزید :

تفریح -