شارجہ ٹیسٹ میں یاسر شاہ کی جادوئی گیند نے سب کو ”گھما“ دیا، دیکھنے والا ہر شخص حیران رہ گیا

شارجہ ٹیسٹ میں یاسر شاہ کی جادوئی گیند نے سب کو ”گھما“ دیا، دیکھنے والا ہر ...
شارجہ ٹیسٹ میں یاسر شاہ کی جادوئی گیند نے سب کو ”گھما“ دیا، دیکھنے والا ہر شخص حیران رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامران اکرم) پاکستان کے جادوگر سپنر یاسر شاہ کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار پرفارمنس نے تو پاکستانیوں کے دل جیت ہی لئے ہیں لیکن شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے روز انہوں نے انگلش بلے باز کو ایک ایسی گیند پر آﺅٹ کیا جس کا چرچا پوری دنیا میں ہو رہا ہے اور دنیا بھر کے کئی خبر رساں ادارے بھی اسے نظرانداز نہ کر سکے اور شہ سرخیوں میں اس گیند اور یاسر شاہ کا ذکر کرتے رہے۔ سوشل میڈیا پر تو جیسے بھونچال ہی آگیا، اس ایک ڈلیوری کے بعد ہرکوئی یاسر شاہ کا دیوانہ نظر آیا، کئی افراد نے تو اسے ”بال آف دی سنچری“ بھی قرار دیدیا۔
انہوں نے انگلش بلے باز سمیت پٹیل کو جس طرح پویلین کی راہ دکھائی اس سے ناصرف آسٹریلیا کے لیجنڈ سپنر شین وارن کی یاد تازہ ہو گئی بلکہ دنیا بھر کے لوگوں نے یہ بھی دیکھ لیا کہ یاسر شاہ اصل میں کیا ”چیز“ ہیں۔ انگلینڈ اپنی دوسری اننگز کھیل رہا تھا اور اس کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار تھی، 287 رنز پر 7 کھلاڑی آﺅٹ ہو چکے تھے اور اسے ابھی پاکستان پر صرف 53 رنز کی برتری ہی حاصل ہو سکی تھی۔ سمیت پٹیل پراعتماد بلے بازی کر رہے تھے اور 42 رنز بنا چکے تھے لیکن اچانک یاسر شاہ نے وہ کر دکھایا جس نے سب کو پرجوش کر دیا، ”یاسر شاہ نے سٹارٹ لیا، بازو گھمایا اور گیند پھینک دی، لیگ سٹمپ کی جانب گرتی گیند دیکھ کر سمیت پٹیل بھی تیار ہو گئے لیکن یہ کیا! گیند جادوئی انداز میں گھومی اور آف سٹمپ پر جا لگی، سمیت پٹیل کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا، یاسر شاہ نے بھی فخریہ انداز میں ہاتھ ہوا میں بلند کئے تو کھلاڑی انہیں مبارکباد دینے پہنچ گئے، کمنٹیٹرز سے بھی رہا نہ گیا اور ایسے القابات سے نوازا جو کم ہی کسی باﺅلر کیلئے ادا کئے جاتے ہیں۔
اس ایک گیند سے یاسر شاہ کی صلاحیتوں کا اظہار کھل کر ہوا ہے، کرکٹ کے ”بابے“ بھی یاسر شاہ کو دنیا کا سب سے بڑا سپنر قرار دینے پر مجبور ہو گئے ہیں، کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر وہ اسی طرح کھیلتے رہے تو کوئی بعید نہیں کہ وہ کئی ریکارڈز توڑیں گے اور کئی نئے ریکارڈز بھی بنائیں گے۔

یاسر شاہ کی وہ گیند جس کا چرچا پوری دنیا میں ہو رہا ہے۔


شین وارن کی انگلینڈ کے خلاف وہ گیند جسے بال آف دی سنچری قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل -