توانائی کا شعبہ ترجیحات میں شامل، 2017ءتک متعدد منصوبے مکمل ہو جائیں گے: شہباز شریف

توانائی کا شعبہ ترجیحات میں شامل، 2017ءتک متعدد منصوبے مکمل ہو جائیں گے: شہباز ...
توانائی کا شعبہ ترجیحات میں شامل، 2017ءتک متعدد منصوبے مکمل ہو جائیں گے: شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی شعبہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، 2017ءمیں توانائی پیدا کرنے والے متعدد منصوبے مکمل ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے اور توانائی کا شعبہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

گیس سے بجلی پیدا کرنے کا 36 سو میگاواٹ کا منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے اور اس کے علاوہ توانائی کے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ 2017ءتک توانائی پیدا کرنے والے متعدد منصوبے مکمل ہو چکے ہوں گے جس سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔