وزیر اعظم کا دورہ لودھراں،شہریوں کا پٹواریوں کیخلاف احتجاج ،گو نواز گو کے نعرے

وزیر اعظم کا دورہ لودھراں،شہریوں کا پٹواریوں کیخلاف احتجاج ،گو نواز گو کے ...
وزیر اعظم کا دورہ لودھراں،شہریوں کا پٹواریوں کیخلاف احتجاج ،گو نواز گو کے نعرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف کی لودھرا ں آمد پر شہریوں نے پٹواریوں کیخلاف شدید احتجا ج کیا ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کا کہنا ہے وزیر اعظم نواز شریف کی لودھراں آمد پر شہریوں کی بڑی تعداد نے پٹواریوں کیخلاف شدید احتجاج کیا،اس موقع پرمظاہرین نے گلے میں روٹیاں ڈال کراحتجاج کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے کسانوںمیں چیک تقیم کرنے کیلئے لودھراں کا دورہ کیا ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے اوزیراعظم کے دورےپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لودھراں میں ضمنی انتخابات ہونا ہیں اس لیئے وزیراعظم نواز شریف کو دورہ لودھراں سے روکا جائے ۔پی ٹٰ آئی رہنما نے نواز شریف کے دورے کو انتخابات سے قبل دھاندلی قرار یا ہے۔