این اے 154ءمیں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری ،23دسمبر کو ’میدان‘ سجے گا

این اے 154ءمیں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری ،23دسمبر کو ’میدان‘ سجے گا
این اے 154ءمیں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری ،23دسمبر کو ’میدان‘ سجے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدیق بلوچ کی اپیل پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 154لودھراں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیاہے جس کے مطابق 23دسمبر کو پولنگ کیلئے میدان سجے گا، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ایک مرتبہ پھر جوڑپڑے گا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 26,27نومبر کوہوگی اور سات دسمبر کو اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے تاہم آٹھ دسمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کردی جائے گی ۔ الیکشن سے دودن قبل یعنی 21دسمبر تک امیدوار اپنی مہم چلاسکیں گے لیکن 21دسمبر کی رات بارہ بجے الیکشن مہم کا وقت ختم ہوجائے گااور پھر 23دسمبر کو پولنگ ہوگی ۔
یادرہے کہ این اے 154میں پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر خان ترین نے مسلم لیگ ن کے امیدوار صدیق بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کیاتھا اور الیکشن ٹربیونل نے کامیاب امیدوار کو نااہل قراردیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیدیا تھا جس پر صدیق بلوچ نے سپریم کورٹ میں اپیل کردی تھی ، سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی ختم کرتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقراررکھاتھا۔

مزید :

اسلام آباد -