ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، باﺅلرز میں یاسر شاہ کا دوسرا نمبر، یونس خان چھٹے نمبر پر چلے گئے

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، باﺅلرز میں یاسر شاہ کا دوسرا نمبر، یونس خان چھٹے ...
ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، باﺅلرز میں یاسر شاہ کا دوسرا نمبر، یونس خان چھٹے نمبر پر چلے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے شارجہ ٹیسٹ کے بعد پلیئرز رینکنگ بھی جاری کر دی ہے جس کے مطابق باﺅلرز میں یاسر شاہ بدستور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نئی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرا ر ہے جبکہ پاکستان کے یاسر شاہ اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے ہیں۔ اس فہرست میں انگلینڈ کے کرس براڈ چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے مچل جانسن چھٹے نمبر پر، جنوبی افریقہ کے فلینڈر ساتویں، بھارتی باﺅلر ایشون آٹھویں، سری لنکن باﺅلر ہیراتھ نویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹم ساﺅتھی کا دسواں نمبر ہے۔


اسی طرح بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے بلے باز اے بی ڈویلیئرز دوسرے اور انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ سری لنکن کپتان اینجلو متھیوز پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ پانچویں سے چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ولیمسن ساتویں نمبر پر، انگلینڈ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک آٹھویں، آسٹریلین بلے باز ڈیوڈ وارنر نویں اور پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید :

کھیل -