طالبا ن سے جنگ انڈیا کے سنگ،افغانستان بھارت سے جنگی ہیلی کاپٹر حاصل کرے گا

طالبا ن سے جنگ انڈیا کے سنگ،افغانستان بھارت سے جنگی ہیلی کاپٹر حاصل کرے گا
طالبا ن سے جنگ انڈیا کے سنگ،افغانستان بھارت سے جنگی ہیلی کاپٹر حاصل کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )طالبان سے جنگ بھارت کے سنگ ، افغانستان طالبان کے خلاف لڑائی کے لیے بھارت سے 4 جنگی ہیلی کاپٹر حاصل کرے گا۔ فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق افغان نیشنل سکیورٹی ایڈوزائر محمد حنیف اتمار اختتام ہفتہ پر نئی دہلی پہنچ رہے ہیں تاکہ روسی ساختہ ایم آئی 25 ہیلی کاپٹرز کے افغانستان منتقلی کے معاملے کو حتمی شکل دی جا سکے۔ افغان نیشنل سکیورٹی کونسل کے ایک ٹوئیٹر پیغام کے مطابق اتمار بھارتی رہنماو¿ں سے دہشت گردی اور ایئرفورس کے لیے پروزوں کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گے۔
چینل نیوز ایشیا کے مطابق یہ محدود پیمانے کا معاہدہ یقینا انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے کابل کی اتحادیوںکی تلاش اور پاکستان سے ناراضگی کا عندیہ بھی ملتا ہے ۔2011میں افغان بھارت معاہدے کے بعد سے یہ افغانستان کو بھارت کی جانب سے ملنے والی پہلی فوجی امداد ہے جس پر پاکستانے ناراضگی کا اظہار کیا تھا ۔