عمران خان نے صحافیوں سے معذرت کرلی

عمران خان نے صحافیوں سے معذرت کرلی
عمران خان نے صحافیوں سے معذرت کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےچند روز قبل صحافی کے ساتھ اپنے تلخ رویے پرتمام صحافیوں سے معذرت کرلی ۔ بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ وہ پارٹی چیئرمین سے پہلے انسان ہیں ، اچانک ذاتی نوعیت کا سوال پوچھنے پر غصے میں آگیاتھا لیکن صحافیوں کی بہت عزت کرتاہوں ۔ اُن کاکہناتھاکہ کسی کے گھر میں طلاق فوتگی جیسی ہوتی ہے ، کسی کے زخموں پر نمک نہیں چھڑکناچاہیے ، ریحام خان کے خلاف کوئی بات نہیں سنناچاہتا۔

مزید :

قومی -