بے وفا شوہر سے بیگم کا سرعام ایسا خوفناک انتقام کہ دیکھ کر ہی سارے شوہر توبہ کر لیں

بے وفا شوہر سے بیگم کا سرعام ایسا خوفناک انتقام کہ دیکھ کر ہی سارے شوہر توبہ ...
بے وفا شوہر سے بیگم کا سرعام ایسا خوفناک انتقام کہ دیکھ کر ہی سارے شوہر توبہ کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیما(مانیٹرنگ ڈیسک) انگریزی کی ایک کہاوت کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ دوزخ کا غیظ و غضب بھی اس عورت کے غصے کے سامنے ہیچ ہے جس کی تحقیر کی گئی ہو۔اس کہاوت کی سچائی اس ویڈیو سے عیاں ہو رہی ہے۔ انٹر نیٹ پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بیوی سرعام اپنے شوہر کو بے دردی کے ساتھ کوڑے سے پیٹ رہی ہوتی ہے۔ اور اس کا شوہر بیچارا اپنے دفاع کے علاوہ کچھ بھی نہیں کر پاتا، درحقیقت وہ اپنے دفاع میں بھی ناکام رہتا ہے۔

مزید جانئے: اگر یہ ویڈیو آپ کو دھوکا نہیں دے رہی تو سمجھ لیں آپ کا ذہنی توازن درست نہیں
یہ ویڈیو جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کے شہر کجامارکے ایک شاپنگ مال میں بنائی گئی ہے۔ اس غضبناک بیوی کا نام سوزانا واسکواز ہے جو اپنے شوہر کو پیٹ رہی ہے۔ اس کا شوہر جیمی زیمبرانو دراصل اس سے بے وفائی کر رہا تھا اور اس سے چھپ کر اس شاپنگ مال میں اپنی محبوبہ کے ساتھ گھوم رہا تھا۔ اتفاق سے وہ بھی وہاں آ گئی اور اپنے شوہر کو کسی اور لڑکی کے ساتھ دیکھ کر غصے میں آ گئی اور وہیں اپنے شوہر کی پٹائی شروع کر دی۔سوزانا کا کہنا تھا کہ گھر میں اس کا شوہر اسے بتا کر نکلا تھا کہ وہ اپنے دوستوں سے ملنے جا رہا ہے مگر وہ یہاں ایک لڑکی کے ساتھ پھر رہا تھا۔


مزید :

ڈیلی بائیٹس -