پاکستان نے یورپی یونین کے ساتھ ری ایڈمیشن معاہدہ عارضی طور پر معطل کردیا

پاکستان نے یورپی یونین کے ساتھ ری ایڈمیشن معاہدہ عارضی طور پر معطل کردیا
پاکستان نے یورپی یونین کے ساتھ ری ایڈمیشن معاہدہ عارضی طور پر معطل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے یورپی یونین کے ساتھ ری ایڈمیشن معاہدہ عارضی طور پر معطل کردیا ہے ۔معاہدے کے تحت یورپی یونین میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر پاکستانیو ں کو پاکستان واپس بھیجا جا تا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے معاہدے کی خلاف ورزیاں ہو نے پر اسے عارضی طور پر معطل کیا ہے ۔چوہدری نثار کاکہنا ہے کہ چند ممالک کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزی پر اسے معطل کیا گیا ۔ بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں کے ساتھ بھیڑ بکریوں جیسا سلوک نا قابل برداشت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اب صرف انہیں واپس آنے دیا جائے گا جن کے کوائف کی تصدیق ہو گی۔پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ریڈ میشن معاہدہ 2009میں طے پایا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -