سمندری حدود میں گھسنے والے امریکی بحری بیڑے سے چینی فوجیوں نے کیا کیا؟ جان کر آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہو جائیں گے

سمندری حدود میں گھسنے والے امریکی بحری بیڑے سے چینی فوجیوں نے کیا کیا؟ جان کر ...
سمندری حدود میں گھسنے والے امریکی بحری بیڑے سے چینی فوجیوں نے کیا کیا؟ جان کر آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہو جائیں گے

  

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) بحیرہ جنوبی چین میں جنگی مشقوں کے بہانے آنے والے امریکی بحری جہازوں کی وجہ سے چین کے مشتعل ہونے کی خبریں اکثر سامنے آتی رہتی ہیں۔ گزشتہ روز امریکی بحری جہاز یو ایس ایس لاسن کی چینی حدود کے 12ناٹیکل میل کے اندر داخل ہونے کی خبریں آئیں اور یہ بھی بتایا گیا کہ اس جہاز کی نگرانی کرنے والے چینی بحری جہاز کے کمانڈر نے اسے فوری طور پر وارننگ دی اور اس سے سوال کیا ”تم چینی پانیوں میں گھس آئے ہو، تمہارا کیا ارادہ ہے؟“ یہ بھی بتایا گیا کہ چینی بحریہ نے امریکی جہاز کو فوری طور پر واپس پلٹنے پر مجبور کردیا۔

مزید جانئے: روسی جہاز کے ملبے سے بچہ ایسی حالت میں برآمد ہوا کہ سب حیران رہ گئے

دوسری جانب بحیرہ جنوبی چین کے علاقے میں موجود امریکی بحریہ کے کمانڈروں کا کہنا ہے کہ صورتحال ہمیشہ ایسی کشیدہ نہیں ہوتی بلکہ بعض اوقات چینی بحریہ کے اہلکار انتہائی خوش مزاجی سے بھی پیش آتے ہیں۔ کمانڈر رابرٹ فرانسس نے ایک ایسے ہی واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کچھ ہفتے قبل ایک چینی بحری جہاز ان کے قریب آیا تو انہوں نے اس سے رابطہ کیا۔ انہوں نے چینی سیلرز سے پوچھا ”ارے، تم لوگ اس ہفتے کے دن کیا کررہے ہو؟“ جواب آیا ”ہم پیزا اور بھنا ہوا مرغ کھائیں گے۔ اور تم لوگ کیا کھارہے ہو؟“ امریکی سیلرز نے جواب دیا ”ہم بھی کچھ ایسی ہی دعوت اڑائیں گے۔ اور ہاں ہم ہیلووین کی تیاریاں بھی کررہے ہیں۔“

کمانڈر فرانسس کا کہنا ہے کہ چینی بحریہ کے اہلکاروں نے انگریزی زبان میں بات کرتے ہوئے پوچھا کہ ہم کس علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور ہمارے گھر والوں کی خیر خیریت بھی دریافت کی۔ وہ کہتے ہیں کہ چینی فوجی بہت خوش مزاج اور زندہ دل تھے۔ انہوںنے ہم سے کہا ”ہم تمہاری مزید نگرانی نہیں کریں گے۔ تمہارے لئے ایک خوشگوار سفر کی دعا کرتے ہیں۔امید ہے کہ دوبارہ تم سے ملاقات ہوگی۔“ کمانڈر فرانسس کہتے ہیں کہ وہ یہ دیکھ کر حیران ہوگئے کہ میڈیا پر بحیرہ جنوبی چین میں پیش آنے والے واقعات کی کچھ زیادہ ہی خوفناک تصویر پیش کی جارہی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -