زندگی کی آخری سانسیں لینے کے لئے بہترین جگہ کون سی ہے؟ماہرین نے بتا دیا

زندگی کی آخری سانسیں لینے کے لئے بہترین جگہ کون سی ہے؟ماہرین نے بتا دیا
زندگی کی آخری سانسیں لینے کے لئے بہترین جگہ کون سی ہے؟ماہرین نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)دنیامیں بہت ہی خوبصورت ملک پائے جاتے ہیں لیکن برطانیہ ایک ایسا ملک ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ زندگی کی آخری سانسیں لینے کے لئے یہ ملک بہترین ہے۔

اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ برطانیہ ایک ایسا ملک ہے جہاں لوگوں کو بہترین طبی سہولیات اور علاج میسر آتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو زندگی کے آخری حصے میں مشکلات پیش نہیں آتیں۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ بہترین سہولیات کی وجہ سے لوگوں کو آخری سانسیں لینا آسان ہوتا ہے ۔برطانیہ کے بعد دوسرا نمبر آسٹریلیا کا ہے جہاں لوگوں کو طبی سہولیات بآسانی مل جاتی ہیں۔تیسرے نمبرپر نیوزی لینڈ اورآئرلینڈ اور بیلجیئم کانمبر پانچواں ہے۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ان ممالک میں لوگوں کو اچھی طبی سہولیات بہم میسر ہوتی ہیں اور انہیں میڈیکل کے حصول کے لئے مشکل نہیں ہوتی جس کی وجہ سے اچھاعلاج ہوجاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -