ہائی کورٹ :بلدیاتی انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں کی تعداد 500سے بھی بڑھ گئی

ہائی کورٹ :بلدیاتی انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں کی تعداد 500سے بھی بڑھ گئی
ہائی کورٹ :بلدیاتی انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں کی تعداد 500سے بھی بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور سمیت بارہ اضلاع کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر ہونے والی درخواستوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کر گئی، روزانہ کی بنیاد پراسی سے زائد درخواستیں انتخابی نتائج کیخلاف دائر کی جا رہی ہیں۔لاہور سمیت بارہ اضلاع میں اکتیس اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا سلسلہ جاری ہے، یکم نومبر سے چھ نومبر تک لاہور ہائیکورٹ میں پانچ سو تیرہ درخواستیں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کیخلاف دائر ہو چکی ہیں، لاہور سمیت مختلف اضلاع سے کونسلر سے لے چیئرمین تک کے عہدے پر ناکام رہنے والے امیدوار انتخابی نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں، درخواستوں میں الیکشن کمیشن کی نااہلی، دھاندلی، ریٹرننگ افسروں اورپریزائیڈنگ افسروں کی کامیاب امیداواروں کے ساتھ ملی بھگت جیسے الزامات لگائے گئے ہیں، ان انتخابی نتائج کے علاوہ دیگر اضلاع میں دوسرے اور تیسرے مرحلے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیخلاف بھی لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی جا رہی ہیں۔

مزید :

لاہور -