ہائی کورٹ :سانحہ سندر کی جوڈیشل انکوائری کے لئے درخواست دائر

ہائی کورٹ :سانحہ سندر کی جوڈیشل انکوائری کے لئے درخواست دائر
 ہائی کورٹ :سانحہ سندر کی جوڈیشل انکوائری کے لئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سانحہ سندرکے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخوست دائر کر دی گئی۔ عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چودھری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تین دن بعد بھی حکومت اس سانحہ کے ذمہ داروں کا تعین نہیں کرسکی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق فیکٹری کی عمار ت کا نہ تو نقشہ پاس ہوا اورنہ عمارت قوانین کے تحت بنائی گئی،درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالت معاملے پر جوڈیشل کمشن بنا کر انکوائری کا حکم جاری کرے، درخواست میں پنجاب حکومت 190ضلعی حکومت اور ایل ڈی اے سمیت متعلقہ محکموں کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید :

لاہور -