جنرل(ر) مرحوم حمید گل نے ریحام کو سیاست سے دور،عمران خان کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا:ڈاکٹر شاہد مسعود

جنرل(ر) مرحوم حمید گل نے ریحام کو سیاست سے دور،عمران خان کو شادی نہ کرنے کا ...
 جنرل(ر) مرحوم حمید گل نے ریحام کو سیاست سے دور،عمران خان کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا:ڈاکٹر شاہد مسعود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کرکٹ ہویا سیاست عمران خان کے بغیر کوئی خبر مکمل نہیں ہوتی بلکہ وہ پاکستان کے ہر شعبے پر گفتگو کے دوران موضوع باعث ہیں۔ریحام سے شادی کی تو دنیا بھر کے میڈیا پر نمایاں کوریج کی گئی لیکن اب رےحام کو طلاق دی تو ملک بھر میں کئی دنوں سے نئی بحث چھڑی ہوئی ہے۔ہر کالم نگار،اینکر،رپورٹر اپنے ذرائع کے مطابق سچ اور جھوٹ کے گھوڑے دوڑا رہا ہے اور خود کو سب سے زیادہ با خبر ہونے کادعویٰ کر رہا ہے۔ایسے میں ” نیوز ون “ کے اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران جب ابھی عمران خان نے ریحام سے شادی نہیں کی تھی۔ ان دنوں کی بات ہے ریحام خان جنرل(ر) مرحوم حمید گل کا انٹرویو کرنے گئیں۔حمید گل کو عمران اور رےحام کے درمیان جو کچھ ہورہا تھا معلوم ہوگیا تھا۔انہوں نے ریحام کو مشورہ دیا کہ بیٹا پاکستانی سیاست سے دور رہوآپ نہیں جانتیں پاکستانی سیاست میں کیا کچھ ہوتا ہے آپ اس سے دور ہی رہیں تو اچھا ہوگا۔اس وقت حمید گل کے بیٹے عبداللہ گل بھی موجود تھے ۔دوسری طرف حمید گل نے عمران خان کو بھی پیغام بھیجا کہ آ پ احتیاط کریں۔آپ کی ریحام سے شادی کے بارے میں کچھ اچھی خبریں نہیں ہیں اور جو اطلاعات موصول ہورہی ہیں وہ مثبت ثابت نہیں ہوسکتی۔آپ بڑے لیڈر ہیں،ملک کو آپکی ضرورت ہے بہترہے آپ احتیاط سے کام لیں۔

مزید :

قومی -