حافظ آباد سمیت مختلف شہروں میں دھند کے باعث حادثات میں 3 افراد جاں بحق،14 زخمی
حافظ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حافظ آباد سمیت مختلف شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور14 زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آبادمیں سکھیکی کے قریب ٹرک الٹنے اور کارنالے میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ،ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ دھنداور سموگ کی وجہ سے پیش آیاجبکہ سکھیکی میں لاہورروڈپرڈمپررکشے سے ٹکراگیاجس کے نتیجے میںایک شخص جاں بحق ہو گیا،جہانیاں میں اڈہ166ڈبلیوبی کے قریب دھندکی وجہ سے 2 موٹرسائیکلیں ٹکراگئیں جس سے 2 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ،چیچہ وطنی میں چھ والاپھاٹک کے قریب ٹرک کی گاڑی کوٹکرسے 3،اوچ شریف میں قومی شاہراہ پردھندکے باعث موٹرسائیکل اور رکشے میں ٹکر سے 3 جبکہ شرقپورمیں دھند کے باعث بس کی 2موٹرسائیکلوں کوٹکرسے 3افرادزخمی ہو گئے۔