انتقام وزیرستان گروپ کے سربراہ مولوی عبد الخالق نے بیٹے سمیت خود کو سیکور ٹی فورسز کے حوالے کر دیا

06 نومبر 2017 (13:12)

میرانشاہ( ویب ڈیسک )انتقام وزیرستان گروپ کے سربراہ مولوی عبدالخالق نے اپنے بیٹے سمیت سرنڈر کردیا اوراپنے آپ کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔ 

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ مولوی عبدالخالق آپریشن ضرب سے پہلے افغانستان منتقل ہوئے تھے۔اس سے پہلے وہ میرانشاہ میں قائم گشن علم مدرسے کے مہتمم تھے۔ عبدالخالق گروپ کے اعلیٰ کمانڈر مقبول داوڑ کو گزشتہ ہفتے اپنے بھائی اور ڈرائیور سمیت افغانستان کے علاقے خوست میں قتل کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں