خیبرپختونخوا پولیس نے گدھا گرفتار کرلیا

خیبرپختونخوا پولیس نے گدھا گرفتار کرلیا
خیبرپختونخوا پولیس نے گدھا گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا پولیس نے سڑک حادثے کا سبب بنے والے گدھے کو ریڑھی سمیت پکڑ کر تھانے بند کردیااورآخری اطلاعات تک زخمی گدھا زیرحراست تھا۔
تفتیشی افسر مظفر خان نے بتایاکہ 29اکتوبر کو ایک شخص شاہ فضل چنگچی موٹرسائیکل اور گدھاگاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا تھا جس کی لاش ڈرائیور ندیم خان نے ہسپتال منتقل کی تاہم اسی دوران گدھاگاڑی کا مالک موقع سے فرار ہوگیا جبکہ زخمی گدھا اور ٹوٹی پھوٹی چنگچی موقع پر موجود تھی جبکہ پولیس نے چنگچی ، ریڑھی اور گدھے کو کیس پراپرٹی قراردیتے ہوئے تحویل میں لے لیے ۔
ایکسپریس ٹربیون کے مطابق مظفر خان نے بتایاکہ ڈرائیور ندیم کو جیل بھیج دیاگیا جبکہ گدھا اور دیگر چیزیں اراندہ پولیس چوکی پر موجود ہیں، اس حادثے میں گدھے کے سراور آنکھوں پر زخم آئے اور آخری اطلاعات تک شبقدر مچنی روڈ کے کنارے بھوکا پیاساباندھ کر رکھاگیا ہے جو اتوار کی صبح تک سڑک کنارے ہی موجود تھا جبکہ اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔ رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ کسی ایسے شخص کے گدھا حوالے کردیں تاکہ وہ اس کی حفاظت کرسکے ۔
پولیس ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ عدالتی اجازت کے بغیر کیس پراپرٹی کسی کو منتقل نہیں کی جاسکتی ، خاص طورپر ایسے وقت پر کہ جب اصل ملزم یعنی اس کا مالک فرار ہو۔

مزید :

جرم و انصاف -