اداکارہ ماوراحسین کا آئندہ سال دلہن بننے کا اعلان

اداکارہ ماوراحسین کا آئندہ سال دلہن بننے کا اعلان
 اداکارہ ماوراحسین کا آئندہ سال دلہن بننے کا اعلان

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل ماوراحسین نے آئندہ سال دلہن بننے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ماوراحسین نے اپنی فیملی کی مشاورت سے شادی کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی شادی نہایت دھوم دھام سے ہوگی۔یاد رہے کہ ماوراحسین پہلے ہی اس بات کا اعلان کرچکی ہیں کہ انہیں ان کے خوابوں کا شہزادہ تو مل چکا ہے لیکن وہ کون ہے کیسا ہے اور کہاں سے آیا ہے اس بارے میں صرف شادی کے قریب ہی بتائیں گی کیونکہ شوبز کے لوگوں میں بہت زیادہ حسد پایا جاتا ہے اور کہیں ان کا یہ رشتہ کسی حاسد کی نظرکا شکار ہی نہ ہوجائے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ماورا حسین پر سال رواں میں ہی شادی کا دبا? تھا لیکن ایل ایل بی فائنل کی تیاری اور دیگرمصروفیات کے باعث انہوں نے انکار کردیا لیکن اب وہ اگلے سال دھوم دھام سے زندگی کے نئے سفرکا آغاز کرنے جارہی ہیں۔

مزید : کلچر