مومنہ بتول ڈرامہ سیریل ’’مٹھی بھر چاہت ‘‘کے اہم کردار میں کاسٹ
لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل مومنہ بتول ڈائریکٹر زیب چوہدری کی نئی ڈرامہ سیریل ’’مٹھی بھر چاہت ‘‘کے اہم کردار میں کاسٹ ہوگئی ہیں ۔ڈرامہ سیریل ’’مٹھی بھر چاہت ‘‘کے مرکزی کردار آغا علی اور ریشم ادا کریں گے جبکہ اس میگا پراجیکٹ کو سورج بابا نے تحریر کیا ہے۔مومنہ بتول نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس ڈرامہ سیریل میں میرا کردار پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہوگا میں نے ہمیشہ ان ڈراموں میں اداکاری کو ترجیح دی ہے جن میں کچھ کردکھانے کا موقع ہوتا ۔ایک سوال کے جواب میں مومنہ بتول نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل ’’مٹھی بھر چاہت ‘‘کی ریکارڈنگ لاہور اور کراچی میں کی جائے گی ۔اس ڈرامے کے پہلے سپل کی ریکارڈنگ کا آغاز آئندہ ہفتے لاہور سے ہوگا۔
انہوں نے نتایا کہ نجی چینل سے پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریل ’’نور بی بی‘‘میں میری اداکاری کو پسند کیا جا رہا ہے اس پراجیکٹ میں ایک منفرد کردار ادا کیا ہے۔