پی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے ’’الف نون‘‘پر فلم بنانے کا فیصلہ

پی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے ’’الف نون‘‘پر فلم بنانے کا فیصلہ
پی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے ’’الف نون‘‘پر فلم بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن کے مقبول ترین ڈرامے ’’الف نون‘‘پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا سکرپٹ مکمل کرنے کے ساتھ مرکزی کردار بھی فائنل کرلئے گئے ہیں۔پاکستان ٹیلی ویڑن پر کمال احمدرضوی کی اس تخلیق نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی جسے ناظرین آج بھی یاد کرتے ہیں۔ اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں کمال احمد رضوی کے ہمراہ رفیع خاور تھے جو ننھا کے نام سے مشہور ہوئے۔اب پاکستان میں پہلی بار اس ڈرامے پر فلم بنائی جارہی ہے جس کا کریڈٹ کامیڈین اداکار فیصل قریشی کو جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف اس کا سکرپٹ لکھا ہے بلکہ وہ فلم کی ڈائریکشن بھی دیں گے۔فلم میں گلوکارشہزادرائے الن جبکہ دوسرا کردار خودفیصل قریشی کریں گے۔اس فلم کو شہزادرائے پروڈیوس کررہے ہیں ۔جن کہنا ہے کہ فلم کا میوزک وہ نہیں بلکہ شانی بنارہے ہیں البتہ وہ فلم کا ایک گانا ضرور گائیں گے۔یہ فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -