تماثیل تھیٹر کو اعلی اور معیاری بنا دیا ،پروڈیوسر قیصر ثنا اللہ خان
لاہور(فلم رپورٹر) نامور پروڈیوسر قیصر ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ تماثیل تھیٹر کو اعلی اور معیاری بنا دیا ہے ہم فحاشی پر مبنی نہیں فیملی ڈرامے پیش کر رہے ہیں لاہور میں سٹیج ڈراموں کے مقابلے میں ہم ہمیشہ سب سے آگے ہوتے ہیں ۔ پروڈیوسر قیصر ثنا اللہ خان نے کہا کہ تماثیل تھیٹر میں فنکاروں کو ذومعنی جملے اور فحاشی کی قطعا اجازت نہیں ہے میں نے اور میری ٹیم نے اس کو لاہور کا سب سے خوبصورت تھیٹر بنانے کے لئے بہت محنت کی ہے یہ واحد تھیٹر ہے جس میں جدید ترین ڈسکو لائٹس نصب کی گئی ہیں ۔