قندیل بلوچ قتل کیس ‘ مفتی عبدالقوی عدالت پیش ‘ 14 نومبر کو پھرسماعت

قندیل بلوچ قتل کیس ‘ مفتی عبدالقوی عدالت پیش ‘ 14 نومبر کو پھرسماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان سردار محمد اقبال ڈوگر نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مال مقدمہ پیش کرنے والے گواہ کانسٹیبل پر جرح کے لئے کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں گذشتہ روز مقدمہ کی سماعت (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

پر استغاثہ کی جانب سے مال مقدمہ کی برآمدگی کے گواہ کانسٹیبل اظہر کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے پیش کیا گیا جس نے قندیل بلوچ کے قتل کی اطلاع پر پولیس افسران کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچنے اور اپنے سامنے مقتولہ قندیل بلوچ کے بستر کی چادر اور تکیہ قبضے میں لینے کے ساتھ ملزم مفتی عبدالقوی کا موبائل بعد میں قبضے میں لینے کا بیان ریکارڈ کرایا جبکہ بیان ریکارڈ کرانے کے ساتھ عدالت میں مذکورہ اشیاء کے علاوہ جائے وقوعہ کی تصاویر بھی پیش کی گئیں۔ اس موقع پر ملزم مفتی عبدالقوی کے وکیل کی جانب سے گواہ کے بیان پر جرح کے لئے مہلت طلب کی گئی جس پر سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔ دریں اثناء پولیس کی جانب سے جیل سے گرفتار ملزموں وسیم اور حق نواز کو جیل سے پیش کیا گیا جبکہ ضمانت پر رہا ملزم مفتی عبدالقوی، اسلم شاہین اور عبدالباسط بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
قندیل بلوچ