نیا بلدیاتی سسٹم ، منتخب نمائندوں میں بے چینی ، رابطے شروع نئی پلاننگ پر غور

نیا بلدیاتی سسٹم ، منتخب نمائندوں میں بے چینی ، رابطے شروع نئی پلاننگ پر غور

وہاڑی(بیورورپورٹ+نما ئندہ خصوصی)نئے بلدیاتی نظام کی وزیر اعظم پا کستان عمران خان کی طر ف سے منظوری کے بعد منتخب بلدیاتی نما ئندوں میں کھبلی، منتخب بلدیاتی نما ئندوں کے ڈیرے آباد ہونا شروع، واقعات کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کے وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دے دی ہے اور پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے لیے قانون سازی شروع کردی گئی ہے جس پر منتخب بلدیاتی (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

نمائندوں کے ڈیرے آباد ہونا شروع ہو گئے ہیں اور منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلقہ کے عوام کی خوشی غمی میں شرکت کرناشروع کردیا ہے اور بعض نمائندوں نے تو ابھی سے نئے بلدیاتی نظام میں حصہ لینے کے لیے پلا ننگ شروع کردی ہے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی منظور ی کے بعد وزارت قانون پنجاب نے نئے بلدیاتی نظام پر قانون سازی شروع کردی ہے قانونی مسودہ تیاری کے بعد جلد پنجاب کا بینہ اور پھر صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جا ئے گا نئے بلدیاتی نظام میں شہری علاقوں میں ٹاون، اور دیہی میں ڈسٹرکٹ کونسل ختم کردی جائیں گی جبکہ میئرز کا براہ راست چناؤ کیا جا ئے گا اور پو لیس ماتحت نہیں ہو گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر