امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی 28نومبر کو رحیم یار خان آمد ‘ استقبال کی تیاریاں شروع

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی 28نومبر کو رحیم یار خان آمد ‘ استقبال کی ...

خان پور (نمائندہ پاکستان) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا رحیم یار خان پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا امیر جماعت اسلامی پاکستان 28نومبر کو رحیم یار خان پہنچیں گے ان خیالات کا اظہار نائب امیرضلع شیخ عمر فاروق (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

نے ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالرحمن شاکر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمود الحسن چوہدری، ضلعی صدر سیاسی کمیٹی چوہدری اشتیاق احمد،امیر تحصیل خان پور خواجہ رفیق احمد ودیگر کے ہمراہ دفتر جماعت اسلامی خانپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سراج الحق رحیم یار خان میں سیر ت کانفرنس سے خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 2018-19کو تربیت کا سال قرار دیا ہے منصوبہ عمل کمیٹی اس حوالے سے پروگرامز ترتیب دے رہی ہے اس موقع پر سابق امیر ضلع سید عابد شاہ، امیر شہر عامر اشتیاق، عبدالوحید غوری تحصیل سیکرٹری، امور کشمیر کے ضلعی صدر صابر مسعود، سید محمد ساجد شاہ،عثمان جاوید، ڈاکٹر رحیم الدین ، رئیس عاشق امین ، جام زبیر احمد و دیگر موجود تھے انہوں نے توہین رسالت کی ملزم آسیہ مسیح کی رہائی کو ایک بڑی سازش قرار دیا اور اس کی مذمت کی انہوں نے مطالبہ کیا کہ کیس کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے انہوں نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

استقبال

مزید : ملتان صفحہ آخر