ڈالر آنے کے باوجود عام آرمی کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا ‘ لیاقت بلوچ

ڈالر آنے کے باوجود عام آرمی کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا ‘ لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ قلیل مدت میں حکومت سے عوام کی توقعات تبدیلی سے مایوسی کی طرف (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

جارہی ہیں ۔ قرضے ، سود اور کشکول پہلے بھی کسی حکومت کے کام نہیں آئے ، چین سے 64 ارب ڈالر کا سی پیک معاہدہ بھی اگر قومی معیشت کو کھڑا نہیں کرسکتا تو سعودی عرب کے تین ارب ڈالر اور چین کے دس ارب ڈالر کا نیا پیکیج اور بوجھ بڑھا دے گا ۔ عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک کے اندر اپوزیشن سے فساد اور جھگڑے کی بجائے قومی ترجیحات اور قومی ایجنڈے پر اتفاق رائے کا ماحول پیدا کریں ۔ ۔ 75 دنوں میں 75 ہزار لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں بے روزگاری اور غربت کی رفتار بڑھتی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی، جمہوری و نظریاتی ملک ہے ۔ معاشرہ میں اپنائیت ، برداشت اور درگزر امن و سلامتی و استحکام کے لیے ناگزیر ہے ۔ گھروں کو قرآن و سنت کی تعلیم سے روشن رکھا جائے۔
لیاقت بلوچ