حکومتی کارکردگی سے لوگ مایوس ‘ جماعت اسلامی عوامی مسائل اجاگر کرتی رہے گی ‘ وسیم اختر

حکومتی کارکردگی سے لوگ مایوس ‘ جماعت اسلامی عوامی مسائل اجاگر کرتی رہے گی ‘ ...

ملتان(سٹی رپورٹر)امیرجماعت اسلامی جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہاہے کہ ملکی مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہورہاہے۔موجودہ حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر عوام(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔عوام حکومتی کارکردگی سے مطمئن نہیں،لوگوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوامی مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کیاہے اور آئندہ بھی عوامی مسائل پر بھرپور انداز میں آوازبلند کرتے رہیں گے۔تحریک انصاف انتخابی مہم میں قوم سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پوراکرے اور مہنگائی،بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے لوگ صاف ستھری شہرت کے حامل اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہیں۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سمیت دیگراداروں نے کے پی کے میں جماعت اسلامی کے وزراء کی کارکردگی کو ہمیشہ سراہا ہے ۔ جماعت اسلامی کے پاس پڑھی لکھی،دیانتدار اور محب وطن قیادت موجود ہے جو کہ آرٹیکل 62اور 63پر پوری اترتی ہے۔چیف جسٹس کو بھی اعتراف کرنا پڑا کہ اگرآرٹیکل 62اور63 کااطلاق ہوجائے تو صرف سراج الحق ہی بچیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر