بحالی خوب ، 60 ملازمین کا نشتر میں داخلہ بند ، انتظامیہ عدالتی حکم کے سامنے کھڑی ہو گئی

بحالی خوب ، 60 ملازمین کا نشتر میں داخلہ بند ، انتظامیہ عدالتی حکم کے سامنے ...

ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال انتظامیہ نے ایک بار پھر عدالت عالیہ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔عدالتی احکامات لیکر آنے والے درجہ چہارم کے 60 سے زائد ملازمین کو جوائننگ نہیں دینے دی۔جسکی وجہ سے ملازمین دربدر کے دھکے کھا رہے ہیں۔نشتر ہسپتال ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال انتظامیہ کیجانب سے ایک سے لیکر گریڈ سولا کے ملازمین کی بھرتی کی منسوخی کے بعد ملازمین نے عدالت سے رجوع کیا۔اور عدالت نے منسوخی بھرتی والے ملازمین کو واپس حاضری لگانے اور تنخواہیں دینے کے احکامات دیئے تھے۔ذرائع کے مطابق تقریبا ساٹھ سے زائد ایسے ملازمین ہیں جن کی نشترہسپتال انتظامیہ نے(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

جوائننگ ہی تاحال نہیں لی ہے۔اور وہ روزانہ نشتر کے انتظامی افسر کے دفتروں کے چکر لگا کر ٹھک گئے ہیں۔اور کوئی انکی نہیں سن رہا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نشتر انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ ملازمین کی جوائننگ لینے کے بارے میں مستقل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ جبکہ نشتر انتظامیہ کے مطابق جو بھی نیا بھرتی ہونے والہ ملازم عدالتی احکامات لیکر آتا ہے اسکی جوا?ننگ بعداز ریکارڈ پڑتال لے لی جاتی ہے۔عدالتی احکامات پر ہر حالت میں عمل درآمد کیا جاتا ہے۔

60 ملازمین ‘ نشتر

مزید : ملتان صفحہ آخر