بہاولپور ، ڈیرہ میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن ، کروڑوں کی سرکاری اراضی واگذار

بہاولپور ، ڈیرہ میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن ، کروڑوں کی سرکاری اراضی واگذار

بہاولپور ‘ ڈیرہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘سٹی رپورٹر ‘ نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ مال کی قبضہ مافیاکیخلاف کاروائی لینڈمافیا کے قبضہ سے13 کروڑ مالیت کی ساڑھے بارہ سوکنال سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صدربہاولپور مہدی(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

مالوف نے مقامی پولیس کی مدد سے ماہ اکتوبر کے دوران بہاولپورکے مضافاتی علاقوں میں لینڈمافیا کیخلاف بھرپورکاروائی کرتے ہوئے ساڑھے بارہ سوکینال زرعی اراضی واگزار کرالی ہے جس کی مالیت13 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ سرکاری رقبوں پرکاشتہ فصلیں بھی سرکاری تحویل میں لے کرسپرداری پردی گئی ہیں اوران سے وصول ہونیوالی آمدن بھی خزانہ سرکار میں جمع کرائی جائیگی انہوں نے بتایاکہ ضلع کونسل کے تعاون سے ناجائز تجاوزات کیخلاف بھی بھرپورآپریشن کیاہے اورمزید کاروائیاں کی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ تحصیل صدرمیں سرکاری اراضی پرکسی کوبھی قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی لینڈمافیااورقبضہ گروپ جتنے بھی بااثرکیوں نہ ہوں حکومت پنجاب کی ہدایت پرسخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔علاوہ ازیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان ریجن کی ٹیم نے کوٹ چھٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے 604کنال رقبہ واگزارکرالیا ہے جس کی مالیت 15کروڑ دس لاکھ روپے بنتی ہے . ریجنل ڈائریکٹر محمد طارق کی ہدایت پر سرکل آفیسر ارشد خان نے محکمہ مال اور ٹیم کے دیگر اراکین کے ہمراہ موضع رکھ ڈھول امبڑیند میں فصلوں اور رقبہ پر ہل چلا کر قبضہ واگزارکرایا . 75ایکڑ چار کنال رقبہ پر محمد ظفر وغیرہ سمیت 21افراد غیر قانونی طور پر قابض تھے جن کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے . علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ عبدالغفار نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل میں سرکاری رقبہ پر قابض مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.

سرکاری اراضی واگزار

مزید : ملتان صفحہ آخر