نیا بلدیاتی نظام ‘ اختیارات ‘ ترقیاتی فنڈز پہلی مرتبہ نچلی سطح پر منتقل ہونگے ‘ فخر امام

نیا بلدیاتی نظام ‘ اختیارات ‘ ترقیاتی فنڈز پہلی مرتبہ نچلی سطح پر منتقل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) سینئر سیاستدان و ایم این اے سیدفخر امام نے کہا ہے کہ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام عوامی امنگوں کے عین مطابق ہو گا۔ نئے بلدیاتی نظام میں اختیارات اور ترقیاتی فنڈز پہلی مرتبہ نچلی سطح پر منتقل کیے جارہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ ان(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

خیالات کا اظہار انہوں نے کونسلر اتحاد پنجاب کے سر پرست اعلیٰ حاجی یو سف انصاری کی قیادت میں وفد میں سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں ملک عبدالعزیز بوسن، مخدوم غلام علی جمالی، ملک عبدالستار بوسن اور طلحہ یوسف انصاری شریک تھے۔ کونسلر اتحاد پنجاب کے سر پرست اعلیٰ حاجی یو سف انصاری نے سیدفخر امام کو ملتان میں منعقد ہونے والے آل پنجاب کونسلرز کنونشن میں شرکت کی دعوت دی ۔ سیدفخر امام نے دعوت قبول کرتے ہوئیحاجی یو سف انصاری کو آل پنجاب کونسلرز کنونشن میں شریک ہونے کی یقین دہانی کرائی۔