عمران خان پر تنقید کرنیوالے بہت جلد ملک میں تبدیلی دیکھیں گے ‘ سبطین خان
اوچ شریف(سٹی رپورٹر ) صوبائی وزیر فشریز سبطین خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم عمران خان نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے 100دن پورے ہونے دیں مخالفین کو تبدیلی نظر آجائے گی تمام رکاوٹیں توڑ کر عمران خان پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صفوں پر لاکر کھڑا(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
کرنا چاہتے ہیں انشاء اللہ بہت جلد پاکستان کا نام ترقی یافتہ ملکوں میں ہو گا عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے انہوں نے کہا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں ملک کی ترقی اور عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ہے موجودہ پی ٹی آئی حکومت ملک اور عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے اور تبدیلی کا نعرہ پورا ہو گا عمران خان پر تنقید کرنے والے دیکھ لیں گے عمران خان عوام اور پاکستان کے لیے کیا کرتے ہیں وقت ضرور لگے گا سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا انہوں نے کہا جنوبی پنجاب کی پسماندگی کا خاتمہ ہو گا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اوران کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں ,جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے سوال پر کہا انشاء اللہ خوشخبری ملے گی تنقید وہ لوگ کر رہے ہیں جھنوں نے اپنے دور اقتدار میں کچھ نہیں کیا ہے موجودہ دور حکومت میں تبدیلی ضرور نظر آئے گی,صوبائی وزیر فشریز سبطین خان نے کہا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ چین کامیاب رہا معاہدے کے ثمرات جلد نظر آئیں گے عمران خان کے اندر ملک اور عوام کی تڑپ ہے پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کی رہا پر گامزن ہو گا۔