لیلیٰ کا میرا سے پیسوں کی واپسی کے لئے قانونی جنگ کا اعلان

لیلیٰ کا میرا سے پیسوں کی واپسی کے لئے قانونی جنگ کا اعلان

لاہور(فلم رپورٹر) لیلیٰ جو شوبز سے آؤٹ ہونے کے بعد بدترین مالی بحران کا شکار ہے نے فلم سٹار میرا سے اپنے پیسے لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ۔ذرائع کے مطابق فلم سٹارلیلیٰ کافی عرصہ سے شوبز سے مکمل طور پر آؤٹ ہوچکیں ہیں جس کی وجہ سے وہ آج کل بدترین مالی مشکلات کا شکار ہے ۔ خراب حالات کی بناء پر لیلیٰ نے ایک بار بار پھر فلم سٹار میرا سے اپنے20لاکھ رو پے واپس لینے کیلئے قانونی جنگ لڑ نے کا اعلان کردیا وہ بہت جلد لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر نے جا رہی ہے جس کے لیے لیلیٰ نے اپنے وکلا کو بھی میرا کو دیئے جانے والے پیسوں اور گاڑی کے حوالے سے تمام ثبوت فراہم کر دیئے ہیں ۔

مزید : کلچر