موسی ورک حادثہ، جاں بحق افراد کی تدفین باگڑ سرگانہ میں سوگ آہیں

موسی ورک حادثہ، جاں بحق افراد کی تدفین باگڑ سرگانہ میں سوگ آہیں

باگڑسرگانہ(نمائندہ پاکستان)میاں چنوں موسیٰ ورک کے مقام پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق پانچ افرادکی نمازہ جنازہ باگڑسرگانہ میں اداکردی گئی سینکڑوں افرادنے نماز جنازہ میں شرکت ۔تفصیل کے مطابق میاں چنوں ٹریفک حادثہ کے مرحومین رائے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

ونڈاجتماع سے واپس آ رہے تھے کہ میاں چنوں موسیٰ ورک کے مقام پرکاراوربس کی ٹکر کے نتیجہ میں باگڑسرگانہ کے رہائشی بزنس مین ر حاجی ربنواز،کے بیٹے،حاجی محمدامین،حاجی محمدحنیف،کے جواں سال بھتیجے،حاجی محمدظفر،اوراس کے دیگرچارساتھی جن کاایک ہی خاندان سے تعلق تھاان میں دونوجوان جو اپنے اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے بھی تھے ہلاک ہوگئے تھے ان کی نمازجنازہ باگڑسرگانہ میں اداکردی گئی جس میں علاقہ کے لوگوں کے علاوہ دیگرشہروں اورقصبوں سے بھی سینکڑوں افرادشریک ہوئے اس المناک سانحہ پر،سردارمحمدرضاحیات ہراج،حاجی غلام جعفرسرگانہ،سردارمحمداکبرحیات ہراج ، چیرمین ضلع کونسل،میاں محمدرضاسرگانہ، میاں محمدنواز،میاں فخراقبال،میاں ذیشان حیدر، میاں شہباز حید ر ، میاں محمد اسدایوب ،نے گہراے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی کی دُعا کی ہے۔

موسی ورک حادثہ

مزید : ملتان صفحہ آخر