غیر قانونی کاروبار ، دو کمپنیاں بند کرنیکی تیاریاں ، شہریوں کو وارننگ

غیر قانونی کاروبار ، دو کمپنیاں بند کرنیکی تیاریاں ، شہریوں کو وارننگ

ملتان(نیوز رپورٹر ) سکیورائیز ایکس چینج کمیشن پاکستان ایس ای سی پی نے دو کمپنیوں سیرز گولڈ ٹرانسمٹ نیٹ ورک ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ اور سیرز گرین ایپل سپر مارکیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

کو بند کرنے کیلئے کمپنیز ایکٹ 2017 کی دفعات 301اور 304 کے تحت ضابطے کی کاروائی کا آغاز کردیا ہے ‘ دونوں کمپنیاں غیر مجاذ ‘ غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی ہیں ‘ مذکورہ کمپنیوں کے بارے شکایات تھیں کہ وہ فوری اور ناقابل یقین منافع کا لالچ دیکر عوام کو ان کے خون پسینے کی کمائی سے محروم کر رہی ہیں ‘ ایس ای سی پی کی جانب سے عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سیزگزٹ مارکیٹنگ اور ان سے ملتی جلتی مارکیٹنگ کے ذریعے مقامی یا بین الاقوامی کاروبار میں براہ راست یا بالواسطہ شامل ہونا غیر قانونی عمل ہے اور ایسی سکیموں میں سرمایہ کاری ان کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے ‘ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ فراڈ اور دھوکہ دہی پر مبنی ایسی کسی بھی سکیم میں سرمایہ کاری سے گریز کریں ‘ یہ دھوکہ باز کمپنیاں اشتہارات ‘ ای میلز و دیگر ذرائع سے عوام کو سرمایہ کاری کی ترغیب دیکر اور بھاری منافع کے سنہرے خواب دکھا کر لوٹ لیتی ہیں ‘ ایس ای سی پی نے اس نوعیت کی دو کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے اقدامات کا آغاز کردیا ہے اور بعض مزید کمپنیوں کی بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔

غیر قانونی کاروبار

مزید : ملتان صفحہ آخر