جتوئی ، اسسٹنٹ کمشنر کا تبادلہ ، سامان منتقلی کے دوران ڈاک ٹرز کا نائب قاصد ، ڈرائیور پر تشدد

جتوئی ، اسسٹنٹ کمشنر کا تبادلہ ، سامان منتقلی کے دوران ڈاک ٹرز کا نائب قاصد ، ...

جتوئی ( نامہ نگار) اسٹنٹ کمشنر جتوئی عبدالغفار خان کا جتوئی سے تبادلہ ہونے پر نائب قاصد امین اور ڈرائیور نازک اسٹنٹ کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال رہائش کوٹھی سے سامان گاڑی پر لوڈ کرارہے تھے اسی دوران ایم ایس ڈاکٹر سمیع اللہ گٹ اور ڈاکٹر ایاز گدارہ و ڈاکٹر امجد شہزاد نے ملکر کوٹھی کو تالا لگارہے تھے نائب قاصد نے مداخلت کی تو نائب قاصد پر تشدد کرنے لگے ڈرائیور نے چھڑانے کی کوشش کی تو دونوں(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور باتھ روم میں بند کردیا اسٹنٹ ڈپٹی کمشنر استمال مظفرگڑھ کی مداخلت پر انکو رہائی ملی جس پر تحصیل بھر کی اپیکا اور انجمن پٹواریاں کے عہدیداران ودیگر نے ایم ایس ڈاکٹر سمیع اللہ و ڈاکٹر ایاز گدارہ، ڈاکٹر امجد شہزاد کے خلاف نعرہ بازی کی گئی جن میں ضلعی نائب صدر میاں محمد اقبال ، تحصیل جتوئی کے صدر راشد اقبال ،جنرل سیکرٹری ساجد نزیر خان جتوئی ،اور انجمن پٹواریاں کے ڈویڑنل صدر صابر حسین خان غزلانی، تحصیل صدر چوہدری عبدالغفور ،ضلعی جنرل سیکرٹری عابد حسین خان جتوئی انکے علاوہ سید فاضل شاہ ، راو محمد بلال ، سلیم عباس پٹواری ،چوہدری شوکت پٹواری ، نازک پٹواری، محمد امین پٹواری ، ریاض حسین ،محمد ارشد فرید ودیگر موجود تھے اس موقع پر ڈویڑنل صدر صابر حسین خان و میاں محمد اقبال ، عابد حسین خان جتوئی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایس جتوئی ڈاکٹر سمیع اللہ گٹ اور ڈاکٹر ایاز گدارہ، ڈاکٹر امجد شہزاد نے اسٹنٹ کمشنر جتوئی دفتر کے نائب قاصد امین اور ڈرائیور نازک پر تشدد‘ باتھ روم میں بند کردینا اور انکو تشدد کا نشانہ بنانا جو سراسر ظلم ہے انہوں نے مزید کہا ہے کچھ عرصہ پہلے اسٹنٹ کمشنر عبدالغفار نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ کیا ‘وہاں پر لوگوں نے ایم ایس اور ہسپتال عملہ کے خلاف کمپلینٹ کی تو اسٹنٹ کمشنر جتوئی عبدالغفارخان نے ایم ایس جتوئی سے لوکل پرچیز رجسٹر سمیت دیگر ریکارڈ طلب کیا جس پر ایم ایس سیخ پاہوگیا اور اسٹنٹ کمشنر جتوئی کے گھر کی چادر اور چاردیواری پامال کرتے ہوئے رہائشگاہ کی چھت پر اپنے پرائیویٹ گارڈ چڑھا کر بجلی کاٹ دیگی اور اسٹنٹ کمشنر جتوئی کو فوراً کوٹھی خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا جس پر سابقہ ڈپٹی کمشنر قیصر سلیم نے رفع دفع کرادیا تھا انہوں نے کہا ہیکہ اب ہم مزید خاموش نہیں بیھٹے گے جب تک ایم ایس ڈاکٹر سمیع اللہ گٹ کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی احتجاج اور ہڑتال کا دائرہ کار وسیع ہوتا ہوا ضلع اور اس کے بعد ڈویڑنل لیول تک جاسکتا ہے ایم ایس جتوئی رابطہ نہ ہوسکا لیکن ڈاکٹر امجد شہزادنے رابطہ پر کہا ہے کہ اس قسم کا معاملہ نہیں ہوا۔

تشدد

مزید : ملتان صفحہ آخر