ڈیرہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام ‘ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر فزیبلٹی رپورٹ طلب

ڈیرہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام ‘ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر فزیبلٹی رپورٹ طلب

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سرار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے سیکرٹری انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ سے ڈیرہ غازی خان میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

قیام کے لئے فوری طور پر فزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی ہے یہ بات چیمبر آف کامرس کے صدر خواجہ محمد یونس ،سینئر نائب صدر طارق اسماعیل اور نائب صدر محمد لطیف خان پتافی نے آج یہاں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی اس موقع پر سابق صدر بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ ،سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ ،جاوید اسحاق مستوئی و دیگر موجود تھے صدر خواجہ محمد یونس نے کہا کہ سیکرٹری انڈسٹریز ندیم الرحمن نے گزشتہ روز چیمبر آف کامرس سے رابطہ کر کے انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لئے ضروری اقدامات اور درکار اراضی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں حکومت پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لئے سنجیدہ ہے اس سلسلہ میں صدر چیمبر آف کامرس خواجہ محمد یونس نے چیمبر آف کامرس کے اراکین سے فوری طور پر اظہار دلچسپی کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں اور سیکرٹری جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیرہ غازی خان انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتکاری اور سرمایہ کاروں کے حوالے سے دلچسپی رکھنے والے اراکین سے 8نومبر تک رابطے مکمل کر کے فوری طور پر ڈیٹا مرتب کریں اور انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ سے فوری طور پر لاہور میں میٹنگ کر کے انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے مزید اقدامات کریں خواجہ محمد یونس نے ڈیرہ ڈویژن کے تاجروں اور صنعتکاروں سے اپیل کی ہے کہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے فوری طور پر مثبت جواب دیں اور فارم چیمبر آف کامرس کو جلد از جلد ارسال کریں ۔

رپورٹ طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر