پانی چوروں کا گھیرا تنگ ‘ قانون میں ترمیم کیلئے تجویز دید ی گئی ‘ عبدالحئی دستی

پانی چوروں کا گھیرا تنگ ‘ قانون میں ترمیم کیلئے تجویز دید ی گئی ‘ عبدالحئی ...

مظفرگڑھ(بیورورپورٹ، نامہ نگار) صوبائی مشیر زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر کے نہر ی نظام کو رواں دواں رکھنے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے، پانی چوری کے خاتمے کیلئے پانی چوری پر سزا کو بڑھانے کیلئے قانون میں ترمیم کیلئے تجویز دی گئی ہے ، یہ بات انہوں نے ملک اعجاز کالرو کے ڈیرہ پر ایک عشائیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

کہ حکومت کاشتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے، اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ راجباہوں کی پختگی کیلئے منصوبہ جات اس وقت منظوری کے مراحل میں ہے اور قانون میں مجوزہ ترمیم کے مسودہ بھیجا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ہر ماہ اپنے حلقہ کے لوگوں سے مشاورتی میٹنگ کریں گے اور ان کے مسائل معلوم کریں گے اور مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری بھی لگائیں گے، اس موقع پر انہوں نے راجباہ جاکھڑی اور لوئر سردار کو پختہ کروانے کی یقین دھانی بھی کرائی، قبل ازیں ملک خیر محمد بدھ نے بتایا کہ یونین کونسل فاضل کالرو، بدھ اور گل والا کے کاشتکارپانی چوری اور کمی کی وجہ سے بہت پریشان ہیں، انہوں نے تجویز دی کہ پانی چوری کے جرم کو ناقابل ضمانت جرم قراردیا جائے ، عشائیہ میں ملک ارشاد کالرو، ملک محمد رمضان، حاجی فاروق کھیڑا اور معززین علاقہ و کاشتکاروں نے شرکت کی۔

تجویز

مزید : ملتان صفحہ آخر