بد اخلاقی کا بدلہ ، آگ سے متاثر ہ نوجوان نشتر میں جاں بحق ، دو ملزم گرفتا ر

بد اخلاقی کا بدلہ ، آگ سے متاثر ہ نوجوان نشتر میں جاں بحق ، دو ملزم گرفتا ر

خانیوال‘ بارہ میل (نامہ نگار‘سپیشل رپورٹر) معمولی تلخ کلامی پر ہمسائے تیمور شاہ نے محلے دار نوجوان تصور عباس کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔زخمی حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تصور عباس جاں بحق، خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے علاقہ نور پور کا رہائشی نوجوان تصور عباس کو معمولی تلخ کلامی پر ہمسائے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

تیمور شاہ نے گھرسے بلا کر پٹرول جھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں تصور عباس کا 55فیصد جسم جھلس گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کبیروالا کے اہلکاروں نے مذکورہ نوجوان کو طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق تصور عباس کا جسم 55فیصد جھلس گیا ہے اور اسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسکا تصور عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے۔ جھلسنے والے نوجوان تصور عباس کے والد سلیم کے مطابق دو ماہ قبل مذکورہ ملزمان اور اسکے اہل خانہ نے میرے بیٹے پر بدفعلی کا الزام لگایا تھا جسکی وجہ سے آج انہوں نے میرے بیٹے کو زندہ جلا دیا ہے۔تاہم پولیس تھانہ 12میل نے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف تھانہ بارہ میل میں مقتول کے بھائی محمد اشفاق ولد سلیم کی درخواست پرمقدمہ نمبر258/18زیر دفعہ4/11-302-336-B ت پ درج دو ملزمان تمیور اور عابد کو گرفتار کرلیا ہے۔محمد اشفاق نے مطابق اس کے بھائی کو محمد حمزہ نامی شخص گھر سے گزشتہ روز4بجے یہ کہہ کر اپنی موٹر سائیکل پر لے گیا کہ موضع نور پو میں علی اصحاب میلہ پر جانا ہے جونہی دو ویرانے میں گئے تو تیمور اور اس کے تین نامعلوم ساتھیوں نے جو پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے پیٹرول جھڑک کر تصور کو آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں تصور عباس کا 55فیصد جسم جھلس گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کبیروالا کے اہلکاروں نے مذکورہ نوجوان کو طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کیا اور بعدازاں اسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔جس کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

بداخلاقی کا بدلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر