وہوا: سردی بڑھتے ہی لکڑی کی مانگ میں اضافہ ، دوسرے شہروں میں بھی سپلائی شروع

وہوا: سردی بڑھتے ہی لکڑی کی مانگ میں اضافہ ، دوسرے شہروں میں بھی سپلائی شروع

وہوا(نمائندہ پاکستان) شمالی علاقہ جات میں بارشوں اور برف باری کے باعث وہوا، مٹھوان، باجھہ، کوتانی، مسلم آباد، قدرت آباد، لتڑا، روڈہ ٹبہ، جھوک بودو سمیت دیگرمتعدد بستیوں میں سردی کی شدت میں اضافہ کے سبب ایندھن کے لیے لکڑی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے مگر علاقہ بھر میں کہیں بھی لکڑی دستیاب نہیں ہے کیونکہ ملک کے دیگر شہروں جن میں ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

، ملتان، مظفر گڑھ سمیت دیگر درجنوں شہروں میں گیس کا پریشر کم ہوجانے کے باعث لکڑیوں کے مقامی تاجر لکڑی کو مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی بجائے مہنگے داموں بیچنے کے لیے بڑے شہروں میں فروخت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں جس کے باعث یہاں سے لکڑی ٹرالیوں پر لاد کر دوسرے شہروں کو منتقل کی جارہی ہے جس سے علاقہ بھر میں لکڑی کا بحران پیداہوگیا ہے عدم دستیابی کے باعثعلاقے لکڑی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور شہری مہنگے داموں لکڑی خریدنے پر مجبور نظر آتے ہیں

مزید : ملتان صفحہ آخر