تھانہ کینٹ ‘ چہلیک ‘ ممتازآباد ‘ شاہ شمس ‘ بی زیڈ ‘ شاہ رکن عالم ‘ مخدوم رشید جلالپور کے علاقوں میں متعدد وارداتیں

تھانہ کینٹ ‘ چہلیک ‘ ممتازآباد ‘ شاہ شمس ‘ بی زیڈ ‘ شاہ رکن عالم ‘ مخدوم ...

ملتان ( وقا ئع نگار )چوری ڈکیتی کی وارداتیں نہ رک سکیں شہری لاکھوں روپے نقدی‘ زیورات‘ موٹرسائیکلوں ودیگر سامان سے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

محروم ہوگئے تھانہ کینٹ کے علاقہ بخاری کالونی میں حاجی اکبر کی دکان سے40ہزار نقدی‘تھانہ چہیلک کے علاقہ امیر آباد کالونی میں یوسف کے گھر سے ایک لاکھ70ہزار مالیتی سامان چوری ہوگیا تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ بی سی جی چوک پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے راہگیر خاتون عظمی سے پرس چھین لیا جس میں نقدی‘ اے ٹی ایم کارڈ‘ دو طلائی چوڑیاں‘ انگوٹھیاں تھیں تھانہ شاہ شمس کے علاقہ سول گارڈن میں ڈاکو عدیل کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 20ہزار نقدی‘ڈیڑھ تولہ سونا اٹھا کر فرار ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقہ گوالہ کالونی میں چار نامعلوم افراد امیر کے بھانہ میں گھس گئے ملازمین رضوان اور کرم حسین کو باندھ کر31بکریاں‘بھیڑیں‘ 3موبائلز‘گھڑی و نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سبزی منڈی کے قریب دو مسلح افراد نے علی اکبر سے موبائل اور نقدی چھین لی ‘تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں گھی مل کے سامنے سے اظہر کا موٹرسائیکل ‘تھانہ سٹی جلالپور کے علاقہ میں اسحاق کے گھر سے 6لاکھ روپے مالیتی زیور‘ مویشی‘گھریلو سامان چوری ہوگیا پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر