لیاقت پور : پولیس پارٹی کا مکان پر چھاپہ ‘ خاتون سمگلر ساتھیوں سمیت گرفتار ‘ اسلحہ برآمد

لیاقت پور : پولیس پارٹی کا مکان پر چھاپہ ‘ خاتون سمگلر ساتھیوں سمیت گرفتار ‘ ...

لیاقت پور( نمائندہ پاکستان)پولیس پارٹی کا غوثیہ کالونی میں کامیاب چھاپہ مار کر خاتون سمیت چار اسلحہ اسمگلر گرفتارکر لیے گئے تفصیلات کے مطابق ڈی۔پی۔او رحیم یار خان اطہر وحید اور ڈی ۔ایس ۔پی لیاقت پور غلام دستگیر خان کی خصوصی ہدایت پر ۔ایس ۔ایچ ۔او تھانہ لیاقت پور نذیر (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

جاوید نے غوثیہ کالونی کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر عرصہ دراز سے علاقہ غیر سے خطر ناک اسلحہ لاکر علاقے میں فروخت کرنے والے گینگ کے ایک خاتون زور جانہ اس کے بیٹے محمد عمران کے علاوہ عالمگیر عرف کٹی نعیم حیدر عرف کاکا کو گرفتار کرکے دو کلاشنکوف معہ 65روند 8پسٹل معہ 100روند معہ میگزین ایک رپیٹر معہ 87کارتوس ،بندوق 12بور سنگل نال معہ 87کارتوس اور ایک ٹیلی سکوپ برآمد کرلیا جن کی مالیت 5لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے اسمگلروں کا سرغنہ سخی مرجان پٹھان موقع سے فرار ہونے میں کامیا ب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے لیاقت پو رکے تاجروں شہریوں اور سول سوسائٹی کی شخصیات رانا محمد یوسف ، سکندر خان ،راشد خان،خالد خان کونسلرز و دیگر نے پولیس کی بڑی کاروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر